نوشہرہ ورکاں، وٹس ایپ نمبر عوام کے مسائل کے حل میں بھرپور معاون ثابت ہوا ،ڈپٹی کمشنر

پیر 24 مارچ 2025 17:32

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت سوشل میڈیا ریسپانس سنٹر کی اب تک کی کارکردگی کے جائزہ بارے خصوصی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے وٹس ایپ نمبر 0329-0644442 جاری کیا جو عوام کے مسائل کے حل میں بھرپور معاون ثابت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

شہری گھر بیٹھے صفائی ستھرائی، تجاوزات، گٹروں کے ڈھکنوں کی تنصیب، نکاسی آب اور دیگر عوامی مسائل اس وٹس ایپ نمبر پر ارسال کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ شہریوں کے مسائل فوری حل کریں، گڈ گورننس اسی کا نام ہے کہ شہریوں کو سرکاری محکمے معیاری سروسز فراہم کریں۔ جن محکموں کی طرف سے عملدرآمد رپورٹ میں سستی برتی گئی وہ اپنا قبلہ درست کریں، آئندہ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔\378