
پاکستان میں بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے محروم ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں فنانشل سروسز کی رپورٹ جاری
بالغ آبادی کی بڑی تعداد کو رسمی مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل نہیں، خواتین کےلئے بینکنگ سہولتوں تک رسائی مردوں کے مقابلے میں نصف ہے، رپورٹ
فیصل علوی
منگل 25 مارچ 2025
13:36

(جاری ہے)
اے ڈی بی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مالیاتی اخراج خواتین پر مردوں کے مقابلے میں زیادہ اثرانداز ہوتا ہے۔
خواتین کیلئے بینکنگ سہولتوں تک رسائی مردوں کے مقابلے میں نصف ہے۔ ترقی پذیر ایشیا میں ایک ارب سے زائد افراد بینکنگ سہولت سے محروم ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل فنانس اس خلا کو پرکرنے کا ایک بڑا موقع فراہم کرتا ہے۔ ڈیجیٹل فنانس تیز، محفوظ اور زیادہ قابل رسائی لین دین ممکن بناتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ سسٹم آوٹ لک مستحکم سے مثبت قرار دیدیاتھا۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی اچھی کارکردگی کا اعتراف کیا تھا۔ موڈیز نے پاکستانی بینکوں سے متعلق ریٹنگ جاری کردی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کیا جارہا تھا۔ مثبت منظرنامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا تھا۔موڈیز کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہوئی تھی۔ مثبت منظر نامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا تھی۔موڈیزکی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق قرضوں کی طویل مدتی پائیداری معیشت کیلئے خطرہ تھا۔رپورٹ میں کمزور مالی پوزیشن اور بیرونی خطرات کی بھی نشاندہی کر دی گئی تھی۔اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ 2025ءمیں پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد متوقع ہے جو 2024ء میں 2.5 فیصد تھی۔ موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی آرہی تھی۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.