تمیم اقبال آئی سی یو میں زیر علاج، اگلے 24 گھنٹے اب بھی اہم قرار

تمیم اقبال کو گزشتہ روز ڈھاکا پریمئیر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ایمرجنسی میں مقامی ہسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 مارچ 2025 14:10

تمیم اقبال آئی سی یو میں زیر علاج، اگلے 24 گھنٹے اب بھی اہم قرار
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 مارچ 2025ء ) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کی صحت میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ 
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال اب ریکوری کی جانب بڑھ رہے ہیں تاہم اگلے 24 گھنٹے اب بھی اہم ہیں، تمیم انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔ 
مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ 36 سالہ تمیم اقبال نے گزشتہ شب فیملی ممبر کے سہارے ہلکی موومنٹ بھی کی اور حکومتی سطح پر تمیم کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

 
مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ تمیم اقبال ڈینجر زون سے نکل چکے، اگر کوئی پیچیدگی نہ ہوئی تو اگلے 24 گھنٹوں میں تمیم مزید بہتر ہوں گے۔ 
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے بعد تمیم اقبال گراؤنڈ میں ہی کوما میں چلے گئے تھے۔ 
واضح رہے کہ بنگلا دیشی ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال کو گزشتہ روز ڈھاکا پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی ایمرجنسی میں مقامی ہسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔                                                                                                                                                       

متعلقہ عنوان :