پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے

منگل 1 جولائی 2025 22:46

پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء) پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے۔ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 سے 24 اگست تک ڈارون میں ہوگی، پہلا میچ 14 اگست کو پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ہوگا، ایونٹ میں کل 11 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

2023 میں پاکستان شاہینز نے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ پچھلے سال سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سیدکے مطابق ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان شاہینز مسلسل تیسرے سال اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے۔یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے، ہم ناردرن ٹیریٹری کرکٹ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ اس ٹورنامنٹ کو پیشہ ورانہ انداز میں منعقد کیا۔