دورہ بنگلادیش کیلئے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع

معاملات طے پانے پر دورہ بنگلادیش کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورہ کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 جولائی 2025 14:02

دورہ بنگلادیش کیلئے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جولائی 2025ء ) بنگلادیش کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ 
پاکستان نے بنگلادیش میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں۔

(جاری ہے)

 

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹونٹی میچز میں تبدیل کرنے کی تجویز کا تاحال جواب نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات طے پانے کی صورت میں دورہ بنگلادیش کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورہ کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں شیڈول ہے۔