سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے چیمبرعہدیداران کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

بدھ 26 مارچ 2025 21:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلع بھر میں صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے ہر وقت کوشاں ہے اوریہی وجہ ہے کہ تحصیل بھلوال کے بعد اب تحصیل سلانوالی میں بھی ہینڈی کرافٹ زون کے قیام کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ دیگر تحصیلوں میں بھی سمال انڈسٹری زون کے قیام کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزخواجہ یاسر قیوم نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے چیمبرکےعہدیداران کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس سرگودھا شہر کی ترقی کیلئے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گا اور سرگودھا سے بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے جو کچھ ممکن ہوسکا کرینگے تاکہ سرگودھا میں صنعتوں کا قیام عمل میں لانے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شعیب احمد بسراء نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سرگودھا کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے اور ان نعمتوں سے ہم سب کو فائدہ اٹھانا ہوگا۔ اس موقع پر سابق صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملک محمد یوسف عمر خیل ، ساجد حسین تارڑ، مرزا افضل الرحمان اور راجہ سہیل و دیگر بھی موجود تھے۔