ڈی جی نیب لاہور (آج )صبح نو بجے کھلی کچہری لگائیں گے

کھلی کچہریوں میں ہائوسنگ سیکٹر ،پونزی سکیموں کے شکار سینکڑوں متاثرین کی دادرسی کی گئی ہے‘ احترام ڈار

جمعرات 27 مارچ 2025 12:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور آج ( جمعہ) صبح نو بجے کھلی کچہری لگائیں گے ۔ ترجمان کے مطابق کھلی کچہری میں عوام کے مسائل اور شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ترجمان نے کہاکہ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق عام شہریوں کے مسائل نیب کی اولین ترجیح ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کی سہولت کے پیش نظر نیب لاہور میں ہر ماہ کے آخری جمعہ کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

ڈی جی نیب احترام ڈارنے کہا کہ نیب لاہور کی کھلی کچہریوں میں ہائوسنگ سیکٹر اور پونزی سکیموں کے شکار سینکڑوں متاثرین کی دادرسی کی گئی ہے،کھلی کچہریوں کے انعقاد سے انصاف کی فراہمی کے عمل پر مثبت نتائج مرتب ہوتے نظر آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کھلی کچہریوں کے انعقاد اور فوری انصاف کی فراہمی پر عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :