ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 640 ارب روپے موصول

جمعرات 27 مارچ 2025 14:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 640 ارب روپے حاصل کر لئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے نیلامی کے لئے 650 ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقرر کیاگیا ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کو مجموعی طورپر 1085 ارب روپے کی بولیاں وصول ہوئی تھیں۔ بلوں پر منافع کی شرح میں 34 بیسسز پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 1 ماہ ، تین ماہ ، چھ ماہ اور 12 ماہ کے ٹریژری بلوں پر منافع کی شرح بالترتیب 12.38 فیصد، 12.01 فیصد، 11.99 فیصد اور 12.01 فیصد مقرر کی گئی ہے۔