ایس ای سی پی کی جانب سے جنرل میٹنگز میں پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے لئے گائیڈ لائنز کے مسودے پر تبصرے طلب

جمعرات 27 مارچ 2025 14:16

ایس ای سی پی کی جانب سے جنرل میٹنگز میں پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے  لئے  گائیڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ایس ای سی پی نے عوام کے تبصروں اور آرا کو مدعو کرنے کے لیے جنرل میٹنگز میں پیشہ ورانہ طرز عمل کے لئے گائیڈ لائنز کا مسودہ شائع کیا ہے۔ یہ گائیڈلائنزشیئر ہولڈرز کے حقوق کے تحفظ، کارپوریٹ گورننس کے بہتر نفاذ اور مارکیٹ کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے ایس ای سی پی کے عزم کے تحت جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ گائیڈلائنز پیشہ ورانہ رویے اور مؤثر مواصلات کو فروغ دینے کے لیے تیار کی گئی ہیں، تاکہ تمام شیئر ہولڈرز کو مساوی مواقع فراہم کئے جا سکیں کہ وہ جنرل میٹنگز میں شریک ہوں، اپنے تحفظات کا اظہار کریں اور اہم کارپوریٹ معاملات پر باخبر طریقے سے ووٹ دے سکیں۔ یہ گایئڈلائنز مؤثر جنرل میٹنگز کے انعقاد پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جن میں قبل از اجلاس تیاری، باوقار بحث و مباحثہ، شفاف ووٹنگ، اور اجلاس کے بعد تمام کمپنیوں، خاص طور پر لسٹڈ کمپنیوں کے درمیان تعاون پر زور دیا گیا ہے۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ان گایئڈلائنز کے مسودے پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں، جو ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔https://tinyurl.com/3dx4zkedرائے اور تجاویز ای میل کے ذریعے [email protected] پر بھی بھیجی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :