صد ر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا رانا اظہر وقار کو فیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین نامزد کرنے کا خیر مقدم

ہفتہ 29 مارچ 2025 17:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر رانا اظہر وقار کو فیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین نامزد کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ فیصل آباد چیمبر کی تجویز پر فیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے چیئرمین مقامی کاروباری شخصیت کو نامزد کیا گیا ہے جو فیڈمک کے زیر اہتمام بننے والی مختلف انڈسٹریل اسٹیٹس کے مسائل نہ صرف پوری طرح سمجھتے ہیں بلکہ اُن کو حل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :