فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے رکنیت کی تجدید کی تاریخ میں توسیع کردی

ہفتہ 29 مارچ 2025 17:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے رمضان المبارک اور عید الفطر کی تعطیلات کے پیش نظر مختلف تجارتی تنظیموں اور چیمبرز کے ممبران کی سہولت کیلئے تجدید رکنیت کی تاریخ 31مارچ2025ء سے بڑھا کے 20اپریل 2025ء کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان فیصل آباد چیمبر کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبران اب مؤرخہ 3 اپریل 2025ء سے چیمبر ہذا کے مقررہ دفتری اوقات کار کے دوران ممبر شپ کی تجدید کر اسکتے ہیں۔ عید کی تعطیلات کے بعد فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دفتری اوقات کار معمول کے مطابق صبح 9سے شام 5بجے تک ہوں گے۔ ہفتہ کے روز بھی چیمبر کے دفاتر صبح 9سے شام 5بجے تک ممبر شپ کیلئے کھلے رہیں گے۔