آسام کے اضلاع میں کالے قانون ’’آرمڈفورسز سپیشل پاورز ایکٹ‘‘کے نفاذ میں مزید چھ ماہ کی توسیع

بدھ 2 اپریل 2025 17:50

گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)بھارتی ریاست آسام میں حکومت نے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ریاست کے تین اضلاع میں کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے نفاذ میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ داخلہ کے سیکرٹری دیباپرساد مصرا نے ایک حکم نامے میں کہا’’ United Liberation Front of Assam( ULFA) نے اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے لہذا آرمد فورسز سپیشل پاورز ایکٹ میں مزید چھ ماہ کی توسیع ناگزیر ہے ۔ یاد رہے کہ ULFAآسام کی بھارت سے آزادی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :