فیصل آباد چیمبر کی تجویز پر فیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےلئے مقامی کاروباری شخصیت کو چیئرمین نامزدکرنا خوش آئند ہے، صدر ریحان نسیم بھراڑہ

جمعرات 3 اپریل 2025 13:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے چیمبر کی تجویز پر فیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےلئے مقامی کاروباری شخصیت کو چیئرمین نامزدکرنے کو خوش آئنداقدام قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بہترین نتائج حاصل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ چیمبر کی تجویز پر فیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےلئے فیڈمک کے انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر رانا اظہر وقار کو چیئرمین مقرر کیا گیا جو مقامی کاروباری شخصیت ہونے کے ناطے فیڈمک کے زیر اہتمام بننے والی مختلف انڈسٹریل سٹیٹس کے مسائل نہ صرف پوری طرح سمجھتے ہیں بلکہ اُن کو حل کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمبر اور دیگر صنعتی تنظیمیں رانا اظہر وقار کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گی تاکہ فیڈمک کے قیام کے مقاصد کے جلد حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :