چیئرمین سینیٹ کا صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

جمعرات 3 اپریل 2025 16:55

چیئرمین سینیٹ کا صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت  یابی کے لئے نیک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےصدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔