
پنجاب بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق،57زخمی ہوگئے
سندھ میں پہلی مون سون بارش میں 23 افراد جاں بحق، 33 زخمی ہوئے
میاں محمد ندیم
پیر 30 جون 2025
16:22

(جاری ہے)
طوفانی بارش سے لیسکو کے 220 کے وی کے 2 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے جس سے لاہور کے متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہو گئی 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواﺅں کے طوفان نے لاہور سمیت دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کئی مقامات پر درخت اور دیوار یں گرگئیں.
گزشتہ24 گھنٹوں میں مری، لاہور، شیخوپورہ، اٹک،گوجرانوالہ میں بارش کاریکارڈ جاری کیاگیا،گجرات، سیالکوٹ،حافظ آباد، چکوال اورڈیرہ غازی خان میں بارش ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے27 گھرمتاثراور57 شہری زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں11بچے3خواتین اور7 مرد شامل ہیں،زیادہ اموات کچے مکانات،خستہ عمارتوں و چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں،خانیوال اوراوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے2 شہری جاں بحق ہوئے،منڈی بہاوالدین میں 2 بچے بجلی کاکرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوئے. لاہور میں بند روڈ پر بل بورڈ موٹر سائیکل سوار خاندان پر گرنے سے شوہر جاں بحق جب کہ بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے، داروغے والا میں گھر کی چھت گرنے سے 2افرادجاں بحق جب کہ کٹار بند روڈ پر دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ادھر شیخوپورہ کے گاﺅں خان پور میں گھر کی دیوار گر نے سے 10 سالہ بچہ جب کہ کوٹ عبد المالک میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، نوشہرہ ورکاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ گوجرانوالہ کے گاﺅں نندی پور میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔فیروزوالا ، قصور، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں بارش اور طوفان کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں 27 افراد زخمی ہوئے. پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کےمطابق سوگوارخاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی پنجاب کے تمام دریاﺅں اور بیراجزمیں پانی کا بہاﺅ نارمل سطح پر ہے،ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظرپی ڈی ایم اے کے انتظامات مکمل ہیں پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور،سیالکوٹ،فیصل آباد اورگوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، بڑے شہروں کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہے دوسری جانب مون سون کی پہلی بارش کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں 13 ہلاکتیں ریکارڈ پر آئی ہیں، جبکہ کم از کم 33 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں. کراچی میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے، جن میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بھی کچھ ہلاکتیں ہوئی ہیں مون سون کی پہلی بارش کے دوران تھرپارکر میں 3، بدین میں 2، حیدرآباد میں 2، عمر کوٹ اور خیر پور میں 1 ،1 شخص جان سے گیا بارش کے دوران مختلف حادثات میں 54 مویشی بھی جان سے گئے، تھرپارکر میں 44 اور میرپور خاص میں 10 مویشی ہلاک ہوئے ہیں.مزید اہم خبریں
-
دفاعی بجٹ میں اضافہ، اخراجات بھی تو کم ہو سکتے تھے
-
پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا
-
ہوسکتا ہے خیبرپختونخواہ میں دو چار پارٹیاں ملکر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں، خواجہ آصف
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں اور اسرائیلی بمباری بھی جاری
-
یہ ملک بے آئین و بے قانون ہے، فالج زدہ نظام نے قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا، ترجمان پی ٹی آئی
-
اسلام آباد کو ملک کا پہلا سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، شہریوں کیلئے نئی سہولیات کی تفصیل بتادی گئی
-
عافیہ صدیقی کیس، وفاقی حکومت کا امریکی عدالت میں معاون اور فریق بننے سے انکار
-
پنجاب بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق،57زخمی ہوگئے
-
نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی
-
بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے. خواجہ آصف
-
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے سپین روانہ
-
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے.اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.