کوئٹہ ،عید کے بعد صفائی کی صورتحال ابتر ہوگئی

جمعہ 4 اپریل 2025 20:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)کوئٹہ میں عید کے بعد صفائی کی صورتحال ابتر ہوگئی شہر میں صفائی کا ذمہ دار ادارہ میٹروپولیٹن کارپوریشن صفائی کا ٹھیکہ نجی شعبے کو دیکر خود تمام صورتحال سے بری الذمہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں عید کے بعد صفائی کی صورتحال ابتر ہوگئی ،، بروری ،اسپینی روڈ ،ارباب کرم خان روڈ ، نواکلی ،سریاب میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں ،جبکہ اسپنی روڈ ، اور سریاب روڈ پر میں نالیان بند ہونے سے گندہ پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے،اس صورتحال نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے ،اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں صفائی کا عمل نجی شعبے کے حوالے کرنے کا تجربہ کامیاب نہیں ہوسکا ہے ،ریڈ زون اور اندورن شہر کی چند سڑکیں صفائی کی جاتی ہیں اس کے علاوہ پورا کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے،دوسری جانب میٹروپولیٹن کارپوریشن صفائی کا ٹھیکہ نجی شعبے کو دیکر مبرا ہوگئی ہے ،میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر میں صفائی کی ذمہ داری اب نجی شعبے کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :