مظفرآباد، وقف بورڈ بل میں ترمیم کا مقصد مسلمانوں کی مساجد کے لیے وقف کی گئی جگہ پر قبضہ جمانا ہے، عثمان ظفر کاشمیری

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)امیدوار قانون ساز اسمبلی ایل اے 42 ویلی 03 عثمان ظفر کاشمیری بھارتی اسمبلی میں بھارتی مسلمانوں کے خلاف بل پاس ہونے پر اپنی اور امت مسلمہ سمیت دنیابھر کے مسلمانوں کی بے بسی پر روپڑے۔عثمان ظفر کاشمیری نے کہا کہ وقف بورڈ بل میں ترمیم کا مقصد مسلمانوں کی مساجد کے لیے وقف کی گئی جگہ پر قبضہ جمانا ہے۔

(جاری ہے)

اس ترمیمی بل کے بعد بھارتی حکومت کے پاس اختیار آگیا ہے کہ اگر حکومت چاہے تو مسجد کو گرا کر اس کی جگہ مندر یا کچھ اور تعمیر کر سکتی ہے اور مسلمان اس میں کچھ نہیں کر پائیں گے۔ اصل میں یہ بل مسلمانوں کے مساجد کے لیے وقف کی جانے والی زمینوں پر قبضہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا چاہیے تو یہ تھا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مسلمان سراپا احتجاج بن جاتے مگر دنیا اور مال و متاع کی محبت نے مسلمانوں کو بیحس کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :