سرگودھا چیمبرآف کامرس اورایجوکیٹر پولیس پبلک ہائی سکول کے مابین ایم او یو پر دستخط تقریب کا انعقاد

منگل 8 اپریل 2025 18:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزسراور ایجوکیٹر پولیس پبلک ہائی سکول کے مابین ایم او یو پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف تھے ۔ سرگودھا چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد ایم او یو کی بنیاد پرایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول سے تعلیم حاصل کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔

ایم او یو کے مطابق پبلک ہائی سکول آف پولیس سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ممبران کے بچوں کو فیس میں رعایت فراہم کرے گا جو پولیس سکول میں زیرِ تعلیم تھے۔

(جاری ہے)

طلباء کو رجسٹریشن فیس میں 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ ایس سی سی آئی کے بچوں کو ٹیوشن فیس میں 40 فیصد تک رعایت دی جائے گی اس لیے سالانہ چارجز میں 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی ۔علاوہ ازیں ان سے کوئی سکیورٹی فیس نہیں لی جائے گی۔ اس معاہدے پر پرنسپل ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول سرگودھا قرۃ العین اور صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزسرگودھا خواجہ یاسر قیوم کے درمیان دستخط ہوئے اوراُنہوں نے اُمید ظاہرکی کہ یہ معاہدہ جدید تعلیم کے نئے دروازے کھولے گا۔

متعلقہ عنوان :