چیئرمین آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیوسیکرٹری ان لینڈ ریونیو کی زیر صدارت ٹیکس اہداف اور ٹیکس وصولی کے حوالہ سے اجلاس

منگل 8 اپریل 2025 22:49

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) چیئرمین آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیوسیکرٹری ان لینڈ ریونیو محمد رقیب خان کی زیر صدارت مالی سال 2024-25کے ٹیکس اہداف اور ٹیکس وصولی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ منگل کو سنٹرل بورڈ آف ریونیو مظفرآباد میں منعقدہ اجلاس میں کمشنر ان لینڈ ریونیو نارتھ زون اشتیاق احمد، ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو II- مظفرآباد ڈاکٹر شازیہ حبیب اور ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیوIV-روالاکوٹ سردار محمد ریاض خان کے علاوہ ضلع مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ، سدھنوتی اور نیلم کے سرکل افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر چئیرمین آزاد جموں و کشمیر سنڑل بورڈ آف ریونیو/ سیکرٹری ان لینڈ ریونیو نے محکمہ کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ ٹیکس ٹارگٹ کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جائے تا کہ ریونیو میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے دیئے گئے ٹیکس اہداف کو نہ صرف حاصل کیا جائے بلکہ ممکنہ حد تک اس میں اضافہ بھی کیا جا سکے۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے انفرادی طور پر اپنے اپنے سرکل کی سطح پر دئیے گئے ٹیکس ٹارگٹ اور ٹیکس وصولی کے حوالہ سے تفصیلی بریفینگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین سنٹرل بورڈ آف ریونیو / سیکرٹری ان لینڈ ریونیو نے سختی سے ہدایات جاری کیں مالی سال 2024-25کے لیے دئیے گئے ٹیکس اہداف کو ہر ممکن حاصل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :