مظفر آباد میں ایس ایچ او کی کارروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

منگل 8 اپریل 2025 22:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)ایس ایچ او تھانہ پولیس سی آئی اے جاوید احمد گوہر نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرشید ولد محمد بشیر ساکنہ نگدر ضلع نیلم حال خشکڑ مظفرآباد کے قبضہ سے 18 بوتل شراب الکوحل برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 3/4 کے تحت کارورائی شروع کردی ہے، ۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے انسپکٹر جاوید گوہر مع سی آئی اے سٹاف سب انسپکٹر واجد علوی،ڈی ایف سی محمد صدیق،ڈی ایف سی محمد حنیف اعوان ودیگر نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران منشیات فروش عبدالرشید کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 18بوتل شراب برآمد کی ۔اس موقع پر انچارج سی آئی اے جاوید احمد گوہر نے بتایا ہے کہ ملزم طویل عرصہ سے منشیات فروشی کے دھندہ میں ملوث تھا اور پولیس کی نظروں سے روپوش رہ کر منظم انداز میں دھندہ چلارہے تھا۔

(جاری ہے)

خفیہ اطلاع پر پولیس نے ملزم کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کیاہے۔تفتیش کی روشنی میں منشیات کے گینگ میں شامل دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جاوید احمد گوہر نے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ، آنے والے نسلوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، والدین اپنے بچوں پر کڑی نظررکھیں ، قانون شکنی کی صورت میں پولیس حرکت میں آئے گی ۔