مظفر آباد ،لاکھوں روپے سرکاری رقم چرانے والا محکمہ جنگلات کے بااثر ملازم کے خلاف کارروائی دبالی گئی معاملہ گول کر دیا گیا

منگل 8 اپریل 2025 22:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)لاکھوں روپے سرکاری رقم چرانے والا محکمہ جنگلات کے بااثر ملازم کے خلاف کارروائی دبالی گئی معاملہ گول کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 4 ستمبر 2022کو محکمہ جنگلات تجدید ڈویژن مظفرآباد چھوٹے عملہ بیلدار نگہبانوں کی تنخواہ 28لاکھ 75ہزار روپے کی رقم لائی گئی جمعہ کا دن ہونے کے باعث شعبہ اکاوئٹس کا عملہ نماز پڑھنے چلا گیا رینج کلرک بھی نماز پڑھنے گیا اور تکبیر کے دوران مسجد سے نکل گیا اور رقم نکال کر اپنیایک رشتہ دار کے گھر چھوڑ دی۔

(جاری ہے)

کلرک جب واپس آئے تو رقم غائب تھی جس پر تھانہ سٹی میں چوری کی ایف آئی آر درج ہوئی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلغعملہ کو تحویل میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دی رینج کلرک کی نشان دہی پر اس کی رشتہ دار خاتون کے گھر واقع سیٹھی باغ سے رقم برآمد کر لی گئی۔محکمہ جنگلات کے عملہ کی ملی بھگت سے ملزم کو کھلی چھوٹ دے دی گئی اور اس کے خلاف کوئی کارروائی عمل نہیں کی گئی اس وقت بھی تجدید ڈویژن ہٹیاں بالا میں تعینات ہے اور دو ڈویژن کا اس کے پاس چارج بھی ہے۔بور سے چوری بھی برآمد ہوئی مگر وہ عہدہ پر بحال ہے۔اس کی سلیکشن کمیٹی بھی مبینہ طور پر جعلی بتائی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :