مظفرآباد کی گزشتہ رات منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ انٹری ، وقار میر سلہرایا سے ہیروئن برآمد، مقدمہ درج

بدھ 9 اپریل 2025 17:00

مظفراباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)مظفرآباد کی گزشتہ رات منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ انٹری ایس ایچ او تھانہ سٹی عنصر سجاد کی زیر نگرانی ایڈیشنل ایس ایچ او علی اصغر عباسی ،سید امجد شاہ ،طاہر محمود ڈی ایف سی نے چھاپہ مار کر وقار میر سلہریا کے قبضے سے 135 گرام ہیروئن برامد کرکے ملزم کے خلاف 9B/ 32 کے تحت مقدمہ درج کیا جبکہ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او عنصر سجاد ہمراہ نفری امجد شاہ طاہر محمود جاوید بس ڈی ایف سی کے ہمراہ چھاپہ مار کے ملزم احمد شاہ ولد سجاد شاہ ساکنہ ڈھیریاں سیداں کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 220 گرام ہیروئن جبکہ 125 آئس، ریوالور 32 بور ایک خراب پستول 30 بور معہ میگزین ژندہ روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف 9B /،CNSA کے مقدمہ درج کرلیا گیا اہلیان مظفر سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ایس ایچ اولا سٹی عنصر سجاد اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد انشااللہ ہم مظفراباد کو منشیات کی لعنت سے پاک کریں گے نجوانوں کے لیے ایسے موقع فراہم کریں گے کہ وہ نشے سے دور رہیں گے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور منشیات کی نشاندہی کریں تھانہ سٹی یا کسی نیشنل ایس ایچ او علی اصغر عباسی یا ڈائریکٹ ایس ایچ او عنصر سجاد اوکے پولیس کا پہلا کام شہر کے اندر سے منشیات چوری اور دیگر جرائم کا خاتمہ-