آزادکشمیر میں لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی سوچ دہائیوں پرانی ہے،کمشنر میرپور ڈویژن

جمعرات 10 اپریل 2025 17:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے شرکاء ٹریننگ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر میں لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی سوچ دہائیوں پرانی ہے،جب وہ نوے کی دہائی میں تحصیلدارتھے اسوقت لینڈریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈکرنے کے لیئے کام کیاجارہا تھا تاہم آج وہ خواب شرمندہ تعبیرہوچکا ہے۔

شروع میں سوچا جارہا تھا کہ لینڈریکارڈ سے عملہ فیلڈ کی ضرورت باقی نہ رہے گی یہ بات کی حدتک درست بھی ہے۔پنجاب میں لینڈریکاربہت ترقی کرچکا ہے۔ایک محکمہ PLRAبن چکا ہے جس میں نیاسٹاف بذریعہ PSCمنتخب ہوکر عوامی خدمات دے رہاہے۔تاہم نئے محکمہ جات کی تخلیق کے لئے بھی کروڑوں روپے اخراجات کرنے پڑتے ہیںاس لیئے جناب SMBRکی خصوصی کاوشوں سے یہ Trainingترتیب دی گئی ہے تاکہ آزادکشمیر میں محکمہ مال کمپیوٹرائزیشن کے کام کواحسن طریقہ سے کرسکے ،اس لیئے ضروری ہے کہ آپ لوگ محنت،لگن اورشوق سے ٹریننگ حاصل کریں تاکہ مستقبل میں آپ سے اس شعبہ میں خدمات لی جائیں توآپ وہ ذمہ داری اچھی طرح سے اداکرنے کے قابل ہوں۔

(جاری ہے)

LRMISاپلیکیشن کے مسائل بھی ہیں تاہم وہ وقت کے ساتھ درست ہوجائیں گے۔کمپیوٹرApplicationآپکی محتاج ہے خود کو صحیح کریںگے اپنے اندر ایمانداری،دیانتداری کے احساس کوزندہ کریں جب سائل آپ کے پاس آئے تو آپکے رونگٹھے کھڑے ہوجانے چائیں کہ سوالی کامسئلہ حل کرنا ہے بجائے اس کے آپ اس کو جھڑکیں کے آگ تو نہیں لگی ہوئی۔آپ فوری انصاف کے ساتھ جھگڑاختم کرسکتے ہیں۔

ریونیواکیڈمی آزادکشمیر کے زیراہتمام LRMIS Batch-II,2025دوسرے بیچ کی30روزہ ٹریننگ کاآغازکردیاگیاہے۔ریونیواکیڈمی آزادکشمیر کے زیراہتمام محکمہ مال عملہ فیلڈ 20پٹواریوں پرمشتمل دوسرے بیچ کی ٹریننگ کاآغازکردیاگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ’’سرکار کی حکام کے بارے میں حدیث ہیکہ عادل حاکم ایک دن دیانتداری سے کام کرے تو وہ ایک نیک بندے کی 60سالہ عبادت سے زیادہ ہے‘‘ آپ انصاف کریں گے تو زمین پر فتنہ ختم ہوگا۔

لوگوں کی زندگیوں میں امن ہوگا لوگوں کے مال،جائیدادیں ،عزتیں محفوظ ہوںگی۔ پچھلی زندگی جیسے بھی گزری آئو آج سے عہد کریں کہ اس کے بعد ہم درست سمت میں کام کریں گے۔اپنے علم اور سمجھ کی کمی دور کریں ۔علم کی طاقت سے کمزور کے ساتھ کھڑے ہوںاور بدمعاش کے خلاف کھڑے ہوں۔اپناکردار سمجھیں اور اس کے لیے تیاری کریں نہ سمجھوگے تو مٹ جائو گے۔

Technologyسے بغاوت ممکن نہیں ہے۔اس کو سیکھنے میں ہی ترقی کارازپنہاں ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیواکیڈمی ڈاکٹر محمدراشد خان نے کمشنر میرپور ڈویژن کو ٹریننگ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جناب سینئر ممبر بورڈآف ریونیو کی راہنمائی میں ریونیواکیڈمی LRMISٹریننگ کااہتمام کررہی ہے جس میں ہرضلع سے دوپٹواریان کومنتخب کرتے ہوئے کل 20افراد پر مشتمل بیچ کوایک ماہ کی ٹریننگ دی جاتی ہے،تاحال اکیڈمی سے ایک بیچ اپنی ٹریننگ Professional Linesمکمل کرچکا ہے ،ابھی دوسرے بیچ کی ٹریننگ جاری ہے جو07مارچ سے 07مئی 2025تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :