آل ایگریکلچرل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے اراکین کا اتحاد اور یکجہتی ہی ہماری اصل طاقت ہے،وقاص گیلانی

جمعرات 10 اپریل 2025 17:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء) آل ایگریکلچرل ایمپلائز ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی کا اہم اجلاس مرکزی وائس چیئرمین سید وقاص گیلانی کی زیر صدارت نظامتِ اعلیٰ زراعت مظفرآباد میں منعقد ہوا اجلاس میں ایسوسی ایشن کے مختلف اضلاع سے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس کے دوران تنظیمی اُمور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جی ایم خان سرخیل کو آل ایگریکلچرل ایمپلائیز ایسوسی ایشن کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے شرکائے اجلاس نے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تنظیم کو مزید فعال اور مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے اس موقع پر سید وقاص گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کے اراکین کا اتحاد اور یکجہتی ہی ہماری اصل طاقت ہے، اور ہمیں ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید منظم انداز میں جاری رکھنا ہوگا اجلاس میں زراعت محکمہ کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ ملازمین، ضلعی نمائندگان، سینئر اراکین اور دیگر ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد ایسوسی ایشن کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنا، ملازمین کے درپیش مسائل کا جائزہ لینا، اور مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کرنا تھا۔ اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جی ایم خان سرخیل کو آل ایگریکلچرل ایمپلائز ایسوسی ایشن کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے شرکاء نے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

نئے چیئرمین جی ایم خان سرخیل نے اس اعتماد پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور محکمہ زراعت کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ ملازمین کے جائز مطالبات کو حکومت تک مؤثر انداز میں پہنچائیں گے اور ان کے حل کے لیے عملی جدوجہد کریں گے۔اس موقع پر مرکزی وائس چیئرمین سید وقاص گیلانی نے کہا کہ آل ایگریکلچرل ایمپلائز ایسوسی ایشن ایک فعال اور متحد پلیٹ فارم ہے، جو ہمیشہ سے زراعت کے شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کی نمائندگی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہا ہے۔

اجلاس میں محکمہ زراعت کے فیلڈ اسٹاف، کلریکل اسٹاف، لیب ٹیکنیشنز، ڈرائیورز اور دیگر معاون عملے کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی شرکاء نے حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ وہ مزید دلجمعی سے اپنی خدمات انجام دے سکیں اجلاس کا اختتام دعائے خیر اور اس عزم کے ساتھ کیا گیا کہ ایسوسی ایشن اپنی جدوجہد کو منظم، مؤثر اور پُرامن انداز میں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :