سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نیشنل گیمز 2025 کے لئےمینز اور ویمنز کھلاڑیوں کے ٹرائلز

جمعرات 10 اپریل 2025 17:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز،سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل آبادکی زیرنگرانی نیشنل گیمز 2025 کے سلسلہ میں کبڈی (مینز) کے ٹرائلز جمعرات کی صبح10بجے جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں منعقد ہوئے جس میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل آبادآفس کے ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کوہینڈ بال مینز اور ویمنز کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا بھی انعقاد کیا گیا جبکہ مذکورہ ٹرائلز کل جمعہ11 اپریل کو بھی دوپہر 1 بجے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں منعقد ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹرائلز میں حصہ لینے والوں کیلئے عمر کی کوئی حدمقرر نہیں لہٰذا خواہشمند کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :