سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس

جمعرات 10 اپریل 2025 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے ، جمعرات کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری،ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو قیصررضا ودیگر نے شرکت کی ہے ، اجلاس میں سرگودھا ، فیصل آباد ، سیالکوٹ، شیخوپورہ ، چنیوٹ ، ملتان اور شاہ پور کی سکیموں بارے اہم فیصلے کئے گئے ہیں ،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں میں حائل رکاوٹوں اور اعتراضات کو فوری دور کیا جائے ،سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین سپورٹس انفراسٹرکچر ضروری ہے ، پنجاب کے تمام ڈویژن میں سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے،اگلے دو ماہ میں سپورٹس کی کئی ترقیاتی سکیموں کا تعمیراتی کام مکمل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :