محکمہ زراعت ملتان کا جعلی فیکٹری پر چھاپہ، 20 لاکھ روپے مالیت کی کپاس اور بیج برآمد، استغاثہ دائر کر دیا گیا

جمعرات 10 اپریل 2025 20:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) محکمہ زراعت توسیع ملتان کی ٹیم نے جعلی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 20 لاکھ روپے مالیت کا کپاس اور چارہ جات کا بیج برآمد کر کے فیکٹری سیل کرتے ہوئے استغاثہ بھی دائر کر دیا ۔

(جاری ہے)

ناگ شاہ چوک کے نزدیک واقع غیر رجسٹرڈ سیڈ فیکٹری میں کپاس اور چارہ کی فصل کے 10 کلو گرام پیکنگ کے 290 تھیلے برآمد ہوئے۔ پکڑے گئے جعلی بیج کی مالیت 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔ موقع پر جعلی بیج فیکٹری سیل کردی گئی جبکہ ضبط شدہ مال بطور مال مقدمہ حوالہ پولیس کردیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع / سیڈ انسپکٹر اللہ رکھا کی مدعیت میں مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ قطب پور میں استغاثہ دائر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :