وزیر آباد،نواحی علاقہ جامکے چٹھہ ریلوے گراؤنڈ میں چوتھے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

جمعرات 10 اپریل 2025 21:00

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) نواحی علاقہ جامکے چٹھہ ریلوے گراؤنڈ میں چوتھے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے بھر کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔فائنل میچ اونچا کلیر اور منڈیالہ چٹھہ کے مابین کھیلا گیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی چودھری محمد صمید ،رانا محمد اقبال ،رانا محمد اکرم ،ڈاکٹر رانا حمزہ صمید, رانا محمد شفیق اور قمر سندھو تھے ٹورنامنٹ کا فائنل کلیر اونچا کی ٹیم نے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی رانا محمد صمید ، رانا محمد اکرم، رانا محمد فاروق اقبال اور عبد بھٹی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کھیل نوجوانوں کو معاشرے سے بے راہ روی اور برائیوں کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کرتے ہیں ،کھیل کے میدان آباد کر کے ہم مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان قوموں کا مستقبل ہوتے ہیں کھیل کے میدان آباد ہونے سے منشیات کی لعنت پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں نقدانعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔