فیصل آباد پولیس کی کارروائی، تعلیمی اداروں میں منشیات فروش گرفتار، 1.2 کلو ہیروئن برآمد

جمعہ 11 اپریل 2025 10:50

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)فیصل آباد پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1.2 کلو ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

چوکی سٹی چک جھمرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم اصغر علی گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن 1200 گرام برآمد کر لی گئی۔تھانہ چک جھمرہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔