گرمی کی شدت سے مویشیوں میں دودھ کی کمی ہونے لگی،احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، اے ڈی لائیوسٹاک پسرور

جمعہ 11 اپریل 2025 15:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پسرور ڈاکٹر عقیل سہیل نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث مویشیوں میں دودھ کی کمی ہونے لگی ہےاس کے تدارک کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے مویشی پال خضرات سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مویشیوں کو گرمی کے اثرات سے بچانے کےلئے مناسب اقدامات نہ ہونے کے ساتھ ساتھ سبز چارے کی کمی کے باعث دودھ کی پیداوار میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے ، جانوروں میں دودھ دینے کی صلاحیت کم ہونے کی وجہ سے عوام کے لئے بھی اس کی سپلائی متاثر ہورہی ہے۔

انہوں نے لائیوسٹاک فارمرز کے ساتھ ساتھ دیگر مویشی پال حضرات کو مشورہ دیا کہ وہ موسم گرما کے دوران گائیوں، بھینسوں اور دیگر دودھ دینے والے مویشیوں کو دن میں کم از کم دوبار اچھی طرح نہلائیں اور انہیں تازہ پانی اور تازہ سبز چارے کی کمی نہ آنے دی جائے تاکہ ان کی دودھ دینے کی صلاحیت برقرار رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :