ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

جمعہ 11 اپریل 2025 21:31

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2025ء) بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ایک منفرد سنگ میل عبور کر لیا۔ا?ئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے بیٹر ویرات کوہلی نے جمعرات کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف نئی تاریخ رقم کی۔ویرات کوہلی ا?ئی پی ایل میں ایک ہزار باو?نڈریز(چوکے اور چھکی) لگانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

(جاری ہے)

ا?ئی پی ایل کے تمام 18 سیزن میں شرکت کرنے والے محض 4 کھلاڑیوں میں شامل کوہلی اب تک 257 میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 721 چوکے اور 280 چھکے لگائے ہیں۔ کوہلی نے ایک ہزار باو?نڈریز مکمل کرنے کا سنگ میل چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں دہلی کیپٹلز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھے اوور کی تیسری گیند پر اکشر پٹیل کو چھکا مار کر عبور کیا۔کوہلی پہلے ہی ا?ئی پی ایل میں سب سے زیادہ چوکے مارنے والے بیٹر ہیں۔ جہاں تک چھکوں کی بات ہے، اس فہرست میں وہ کرس گیل (357) اور روہت شرما (282) کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ ویرات کوہلی ا?ئی پی ایل کی تاریخ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔ انہوں نے 257 میچز میں 8 ہزار 190 رنز اسکور کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :