نیشنل گیمز کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کھلاڑیوں کے ٹرائلز تیسرے روز بھی جاری

جمعہ 11 اپریل 2025 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2025ء) نیشنل گیمز کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کھلاڑیوں کے ٹرائلز جاری رہے ہیں ،ٹرائلز کے پہلے دو دن میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے 1420کھلاڑیوں کی شرکت کی ہے،صرف اتھلیٹکس میں 600سے زائد کھلاڑی شریک ہوئے،ٹرائلز کے پہلے دن 600سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے، ٹرائلز کے تیسرے روز ہاکی ، ٹیبل ٹینس ، ووشو، رسہ کشی اور سوئمنگ کے ٹرائلز منعقد ہوئے،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ٹرائلز کا معائنہ کیا ہے اورسلیکشن کمیٹیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیاہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اس موقع پر کہا ہے کہ 35ویں نیشنل گیمزکراچی کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ٹرائلز اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے،باکسنگ کے علاوہ باقی تمام گیمز کے ٹرائلز مکمل ہوچکے ہیں باکسنگ کے ٹرائلز 12اپریل کوکنٹیکٹ باڈی سنٹرنشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے،نیشنل گیمز کے ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت خوش آئند ہے،ٹرائلز کا مقصد بہترین کھلاڑی سامنے لانا ہے ، ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے مزید کہا ہے کہ مجھے یقین ہے پنجاب کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں میڈلز حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :