پی ٹی اے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2025 کامیابی سے اختتام پذیر

ہفتہ 12 اپریل 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای)کی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ (PCL) 2025 کا کامیابی سے 11 اور 12 اپریل کو انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

اس دو روزہ ٹورنامنٹ میں دس ڈیپارٹمنٹل ٹیموں نے حصہ لیاجس کا مقصد ادارے کے عملے کے مابین ٹیم ورک، کھیل کے جذبے اور باہمی رابطوں کو فروغ دینا تھا۔تقریب کی خاص بات چیئرمین الیون اور ممبرز الیون کے مابین نمائشی میچ تھا، جس کی بدولت تقریب کی رونق میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔پی سی ایل 2025 پی ٹی اے کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ایک خوشحال، متحرک اور باہمی تعاون پر مبنی صحت مند ماحول کی فضا قائم کی جائے تاکہ عملے کی فلاح و بہبود اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔