Live Updates

وزیر اعظم کی طرف سے بجٹ کی تیاری میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی یقین دہانی خوش آئند ہے، شاہد عمران

اتوار 13 اپریل 2025 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے وفاقی بجٹ کی تیاری میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی میاں زاہد اقبال کی قیادت میں صنعتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام تاجروں، صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کو یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کی جانب اہم قدم اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلے بہت ضروری ہے جس سے ہر سیکٹر کو درپیش مخصوص چیلنجز سے نمٹنے اور مالیاتی پالیسیوں کو زمینی حقائق سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔

شاہد عمران نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے پالیسی سازوں اور تاجروں کے درمیان پائیدار تعاون ضروری ہے ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات