ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے،میڈم صباء شمیم جدون

اتوار 13 اپریل 2025 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ویمنز کمیشن کی رکن اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمنز ونگ) کی صدر صباء شمیم اختر جدون نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ادارے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں کی ترقی کے لئے سرپرستی کرنی چاہیئے تاکہ دوسرے کھیلوں کو بھی فروغ حاصلِ ہو سکے۔