کارلوس الکاراز نے اے ٹی پی مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 14 اپریل 2025 22:05

مونٹی کارلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2025ء) سپین کے نامور ٹینس سٹاراور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز نییٹی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 21 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار لورینزو موسیٹی کو شکست دے کرکیریئر کا 18ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کے بعد باہر ہوگئے۔چارگرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح کارلوس الکاراز نے ٹورنامنٹ میں سست آغاز کیا لیکن اعتماد اور معیار میں اضافہ کرتے ہوئے فائنل جیت لیا۔اے ٹی پی ماسٹرزٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں جاری ہیں۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سپین کے 21 سالہ ٹینس سٹاراور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کے حریف کھلاڑی لورینزو موسیٹی کو پہلے سیٹ میں 6-3 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 0-6سے کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

یہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز کی چھٹی اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹرافی ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا ہے جبکہ مجموعی طور پر اس فتح کے بعد ان کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔اس بڑی کامیابی کے لئے کارلوس الکاراز ترقی پاتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچ جائیں گے۔کارلوس الکاراز نے میچ میں کامیابی کے بعد کہا کہ وہ اپنی اس فتح پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی مزید فتوحات اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :