Live Updates

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی نذر ہو گیا

قلندرز کی اننگ کے دوران آندھی اور بارش کے باعث روکا گیا میچ دوبارہ نہ شروع ہو سکا

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 مئی 2025 22:55

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی نذر ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی2025ء) لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی نذر ہو گیا، قلندرز کی اننگ کے دوران آندھی اور بارش کے باعث روکا گیا میچ دوبارہ نہ شروع ہو سکا، لاہور میں طوفانی آندھی کے باعث ہر طرف اندھیرا چھا گیا، موسمی صورتحال کے باعث لاہور قلندرز کی اننگ کو روکنا پڑا، جب میچ کو آندھی کے باعث روکا گیا تب تک لاہور قلندرز 11 عشاریہ 3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا چکی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیمیں اب تک 4،4 میچز جیت چکیں۔ لاہور قلندرز نے اب تک 7 میچز کھیل کر 4 فتوحات حاصل کیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 میچز میں 4 فتوحات حاصل کیں۔ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ دے دیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات