Live Updates

پی ایس ایل میں پرفارمنس؛ کون سے کرکٹرز ٹیم میں واپس آسکتے ہیں

جمعرات 1 مئی 2025 21:51

پی ایس ایل میں پرفارمنس؛ کون سے کرکٹرز ٹیم میں واپس آسکتے ہیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر حسن علی سمیت کئی کھلاڑیوں کیلئے قومی ٹیم کے دروازے کھلنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں پی ایس ایل پرفارمرز اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے حامی ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل میں مسلسل فلاپ رہنے والے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان تاحال نہیں ہوا ہے البتہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سیریز میں اوپننگ کیلئے صائم ایوب، فخر زمان اور ممکنہ طور پر صاحبزادہ فرحان کی طرف دیکھ رہی ہے۔اسی طرح مڈل آرڈر میں حسین طلعت، خوشدل شاہ جبکہ بالنگ میں حسن علی، فہیم اشرف اور علی رضا کے نام بھی زیر گردش ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات