گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی

پیر 14 اپریل 2025 22:43

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2025ء) گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ 363گ ب کی رہائشی 25سالہ آمنہ بی بی زوجہ نواز کا گھر والوںکے ساتھ جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز دوبارہ کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تو اس نے جھگڑوں سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔

(جاری ہے)

حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔