روس کے ٹینس سٹار آندرے روبلوف کا فاتحانہ آغاز،بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل

منگل 15 اپریل 2025 10:40

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) روس کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ آندرے روبلوف اور ڈنمارک کے ٹینس سٹار ہولگررونے اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے البرٹ راموس وینولا اور نیدرلینڈز کے ٹینس کھلاڑی جیسپر ڈی جونگ ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 72 واں ایڈیشن ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا ، سپین میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں روس کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ آندرے روبلوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے ٹینس کھلاڑی جیسپر ڈی جونگ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں ڈنمارک کے ٹینس سٹار ہولگررونے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کے حریف کھلاڑی البرٹ راموس وینولا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 4-6 سے ہر اکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932

متعلقہ عنوان :