جنتر کو بطور کھاد زمین اورگملوں میں شامل کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈزسیالکوٹ

منگل 15 اپریل 2025 16:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹرپیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن )سیالکوٹ زوہیب احمد نے کہا ہے کہ جنتر کو بطور کھاد زمین اورگملوں میں شامل کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔جنتر کو بطور کھاد زمین یا گملوں میں شامل کرنے کا طریقہ بہت مؤثر اور سادہ ہوتا ہے، کیونکہ یہ سبز کھاد کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

اس کا مقصد زمین کو نائٹروجن اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور بنانا ہوتا ہے۔عام طور پر جنتر کو اپریل سے ستمبر کے درمیان بویا جاتا ہے، خاص طور پر جب زمین خالی ہو یا بڑے گملوں میں لگا سکتے ہیں ۔مٹی کو اچھی طرح ہموار کر کے نرم کر لیں تاکہ بیج آسانی سے اگ سکیں۔بیج بونے کے بعد پہلا پانی فوراً دیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ضرورت کے مطابق پانی دیتے رہیں ہیں۔

جنتر کو اس وقت مٹی میں شامل کیا جاتا ہے جب وہ 40-50 دن کی ہو جائے اور پھول آنے لگیں، کیونکہ اس وقت اس میں نائٹروجن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنتر کو تین تین انچ میں کٹ کریں تاکہ ساری سبز شاخیں اور پتے مٹی میں دب جائیں۔جب آپ اس کو کاٹ لیں تو اس کو گھر میں موجود مٹی میں مکس کریں۔جنتر کو کاٹ کر مٹی میں شامل کرنے کے بعد 15-20 دن کے لیے اس مٹی پر پانی دے کر چھوڑ دیں تاکہ وہ گل سڑ کر اچھی کھاد بن جائے۔جب جنتر مکمل طور پر گل سڑ جائے، تب سبزیاں پھول (جیسے پھول، سبزیاں وغیرہ) اگا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :