نیشنل گیمز ،سندھ ہاکی ٹیم کے لئے 35 گرلز کھلاڑیوں کو منتخب کرلیاگیا

نیشنل گیمز میں گرلز ہاکی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی: اولمپئن حنیف خان

بدھ 16 اپریل 2025 22:39

نیشنل گیمز ،سندھ ہاکی ٹیم کے لئے 35 گرلز کھلاڑیوں کو منتخب کرلیاگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)35ویں نیشنل گیمز کے لئے گرلز ہاکی ایونٹ کے لئے ٹرائلز اولمپئن حنیف خان ، ڈاکٹر جنید علی شاہ اسٹیڈیم کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں منعقد ہوئے ۔ جس میں چیئرمین سلیکشن کمیٹی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اولمپئن افتخار سید نے ٹرائلز میں حصہ لینے والی 35 بہترین گرلز کھلاڑیوں کو پہلے مرحلے میں منتخب کیا ۔

منتخب کھلاڑیوں کے لئے کے ایچ اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔اس موقع پر اولمپکس گولڈ میڈلسٹ سیکرٹری جنرل کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اولمپئن حنیف خان نے 80 سے زائد گرلز کھلاڑیوں کی ٹرائلز میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ۔ سندھ بھر سے گرلز کا نیشنل گیمز میں حصہ لینا خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

نیشنل گیمز میں گرلز ہاکی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائی گی ۔

ٹریننگ کیمپ میں گرلز کھلاڑیوں کو جدید سہولیات اور کوچنگ فراہم کریں گے ۔اس موقع پر مسز اسما شاہ صدر کے ایچ اے خواتین ونگ نے تمام لڑکیوں کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے کہا کہ صوبے کی خواتین کھلاڑی بھی بہت باصلاحیت ہیں اور 35 ویں نیشنل گیمز کے ساتھ ساتھ کسی بھی دوسرے ٹورنامنٹ میں میڈل جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔منتخب کھلاڑیوں میں 6 گول کیپر شازمہ نسیم ، فضا سلیم ، یسری مبین ، مسفرہ راشد ، مریم فیاض اور مہوش شامل ہیں ۔

فل بیکس میں سیدہ عائشہ ، شفاعت زہرہ ، ندا غوری ، حفصہ ، حمنہ ندیم ، دعا یاسین ، حمیرہ نیاز ، رابعہ اور سبحانہ اختر کو منتخب کیا گیا ۔ ہاف بیک میں اقرا اقبال ، مہک یاسین ، رجا معیز ، عذرا بتول ، مسفرہ فرقان ، گلناز ، عائشہ ندیم ، تحریم حمید شامل ہیں ۔ فارورڈ کھلاڑیوں میں مومل سکینہ ، مشعل بلوچ ، فائزہ الطاف ، رفعت فاطمہ ، صائمہ غلام ، عائشہ عارف ، مبشرہ فرقان ، ماہ نور ، آسیہ مہر ، یمنہ فاطمہ ، رشدہ فاطمہ ، مقدس رفیق ، سحرش ، ماہین علی ، ہما عمانی ، مریم زاہد اور ثمینہ تبسم کو منتخب کیا گیا ۔

ٹرائلز کی نگرانی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن مانیٹرنگ کمیٹی کی ممبرز مس ماجدہ حمید اور مس کوثر نے کی ۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر خالد منیر ، مزمل حسین اور حسن عسکری بھی موجود تھے ۔