مہتمم جنگلات مظفرآباد کا سمگلروں کیخلاف شکنجہ تیار

بدھ 16 اپریل 2025 22:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)مہتمم جنگلات مظفرآباد کا سمگلروں کیخلاف شکنجہ تیار ، نوسیری سے چہلہ پل تک کسی بھی سمگلروں کو نقل و حرکت کرنے کی جرات نہ ہو سکے گی، زندگی کا مقصد جنگلات کا تحفظ اور اپنے فرائض سے وفا ہے ، مہتمم جنگلات مظفرآباد سید مظہر نقوی نے نوسیری سے چہلہ پل تک تمام فاریسٹ چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ ٹیموں کے طریقہ سے چیک پوسٹو ںپر تعینات عملہ کی ڈیوٹی اور فرائض کی ادائیگی کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جب تک محکمہ جنگلات کا عملہ کا قبلہ درست نہ ہو سکے گا، تب تک سمگلنگ پر قابو پانا ناممکن ہے ، اس لیے تاہم چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ ریکارڈ کو درست رکھے گا اور جس بھی چیک پوسٹ کی حدود میں سمگلروں کے خلاف کارروائی ہو گی اور جس چیک پوسٹ کو سمگلر کراس کریں گے وہ عملہ محکمانہ کارروائی سے بچ نہیں سکے گا، کوٹلہ رینج کے بیٹ گارڈ اپنی اپنی حدود میں سرسبز درخت کی کٹائی پر نظر رکھیںجو غفلت برتے گا وہ قانون کی گرفت میں آئے گا، اگر ہم جانفشانی اور جس کام کی تنخواہ لے رہے ہیں اس تنخواہ کو اپنے بیوی بچوں پر حلال کرنے کیلئے اپنے فرائض کے ساتھ وفا کرنی ہو گی تب جا کر ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے ، محکمہ جنگلات کے ملازمین کے علاوہ ہر شہری کا بھی حق ہے کہ وہ کسی بھی جگہ سرسبز درخت کی کٹائی یا سمگلروں کی نقل و حرکت دیکھے تو وہ محکمہ جنگلات کے ہیڈ کوارٹر یا متعلقہ چیک پوسٹ پر اطلاع کرے تاکہ کوئی بھی سمگلر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے اور اگر کوئی فاریسٹ چیک پوسٹ عملہ کی غفلت کے بارے میں کوئی ثبوت و شواہد ہوں تو مہتمم جنگلات کے دفتر سے رابطہ کرے تاکہ موثر کارروائی یقینی بنا کر عوام کا اعتماد بحال کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :