حاجی رنگیز احمد خان نے مانسہرہ اور تورغر کی لائسنس برانچ کا دورہ

بدھ 16 اپریل 2025 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد خان نے مانسہرہ اور تورغر کے MVE,VETS اور لائسنس برانچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تمام دفاتر کا جائزہ لیا وہاں پر موجود عوام کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے متعلقہ حکام کوان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت دی۔معاون خصوصی نے متعلقہ حکام کو لائسنسز کارڈ کی کمی پوری کر نے، بلڈنگ کی مرمت اور تزئین و آرائش جلد سے جلد از جلد مکمل کرنے نیز سٹاف کی کمی کو فوری طور پر پوری کرنے کی ہدایات کیں۔ اس موقع پر انکے ہمراہ سیکرٹری RTA ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ طارق عثمان، MVEs مانسہرہ تورغر اور بٹگرام بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :