پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی

جمعہ 25 جولائی 2025 17:24

پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،نواز شریف کے وژن اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر راجہ مشتاق منہاس سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

ملاقات میں سردار فرحان اعظم بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔راجہ مشتاق منہاس نے ریلوے میں جدت پر وفاقی وزیر کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کشمیری عوام کے دلوں میں بستے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو سیاسی و سفارتی بحران سے نکالا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی ۔