وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مستونگ حملے میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت

شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت،شہداء نے امن کی شمع اپنے لہو سے روشن کی پوری قوم شہدا کی مقروض ہے‘مریم نواز شریف

جمعہ 25 جولائی 2025 17:24

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مستونگ حملے میں جام شہادت نوش کرنیوالے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مستونگ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مادر وطن کے بہادر سپوتوں نے 3 بھارتی حمایت یافتہ دشمنوں کو جہنم واصل کر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ شہداء نے امن کی شمع اپنے لہو سے روشن کی پوری قوم شہدا کی مقروض ہے۔