غصے میں گھر کے دروازے توڑ دیتی ہوں،اداکارہ حرا مانی

مانی کہتا ہے کام کرتی رہو، تم کام کے بغیرعجیب ہو جاتی ہو،اداکارہ

جمعرات 17 اپریل 2025 13:16

غصے میں گھر کے دروازے توڑ دیتی ہوں،اداکارہ حرا مانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)معروف اداکارہ حرا مانی نے غصے پر قابو نہ پانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غصے میں گھر کے دروازے توڑ دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران حرامانی نے ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اتنا غصہ کرتی ہوں کہ گھر کے سارے دروازے ولاک توڑ دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اس وقت ہوتا ہے جب میں فارغ ہوتی ہوں، اسی لئے مانی کہتا ہے کام کرتی رہو، تم کام کے بغیرعجیب ہو جاتی ہو۔اداکارہ کی اس گفتگو پرسوشل میڈیا پرسخت رد عمل سامنے آیا ہے، صارفین نے ان کے رویے کوغیرذمے دارانہ اور تشویش ناک قرار دیا ہے۔