میری طاقت کا سرچشمہ ہجیرہ کے عوام اور مسلم لیگ ن کے کارکنان ہیں،سردارعامرالطاف خان

جمعرات 17 اپریل 2025 15:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر حکومت سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ ہجیرہ حلقہ میں عوام کی خدمت اور علاقائی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے حلقہ ہجیرہ میں ترقیاتی کام بھرپور طریقے سے جاری ہیں خصوصاً پختہ سڑکوں کی تعمیر، صحت کی معیاری سہولیات اور تعلیمی اداروں کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ہم عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے اور کسی صورت انہیں مایوس نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ میری طاقت کا سرچشمہ ہجیرہ کے عوام اور مسلم لیگ ن کے کارکنان ہیں ہم اپنی تمام توانائیاں عوام کے مسائل کے حل کے لیے صرف کر رہے ہیں بلا تفریق عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں ہجیرہ کو ایک ماڈل حلقہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، اور ترقیاتی کاموں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ حلقہ ہجیرہ میں ترقیاتی کام بھرپور انداز میں جاری ہیں اور عوام سے کیے گئے وعدے وفا ہو رہے ہیں ہم نے جو خواب عوام کے ساتھ مل کر دیکھے تھے اب وہ حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں سڑکوں کی تعمیر، صحت و تعلیم کے شعبوں میں انقلابی اقدامات، اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ ہجیرہ میںپختہ سڑکوں کی تعمیر کے متعدد منصوبے جاری ہیں جو عوام کو سفری سہولیات مہیا کریں گے دیہی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی کی جا رہی ہے تاکہ دیہاتی عوام کو شہروں تک رسائی میں آسانی ہوصحت کی سہولیات کو بہتری کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے، بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، تعلیم کے شعبے میں عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت، اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے اور سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے صاف پانی کی فراہمی کے لیے مختلف دیہات میں واٹر سپلائی اسکیمیں فعال کی گئی ہیںنوجوانوں کے لیے کھیل کے میدان اور تفریحی مقامات کی تعمیر بھی ایجنڈے کا حصہ ہے تاکہ نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔

سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ ہم زبانی دعوؤں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی اقدامات ہمارا شعار ہیں میری تمام تر توجہ عوامی مسائل کے حل پر مرکوز ہے میں خود فیلڈ میں جا کر کاموں کی نگرانی کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گاہجیرہ کے عوام میرا سرمایہ ہیں میں انہیں کبھی مایوس نہیں ہونے دوں گامیرے دروازے ہر شہری کے لیے کھلے ہیںمسلم لیگ ن کے پارٹی کارکنان میرا بازو ہیں ان کی محنت اور لگن سے ہی ہم عوام کے درمیان ہیںسردار عامر الطاف خان نے کہا کہ وہ حلقہ کی ترقی میں ساتھ دیں اور علاقے کی بہتری کے لیے متحد رہیں۔