سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نیشنل گیمز کی تیاریوں کیلئے گرلز ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کا انعقاد

جمعرات 17 اپریل 2025 17:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء) ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ گرلز ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کاجائزہ لینے کے لیے کیمپ کا دورہ کیا۔ ٹرائلز میں پنجاب کی تمام ڈویڑنز سی60سے زائد گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی سپورٹس کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز کیلئے میرٹ پر تمام گیمز کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے گئے، ہاکی ٹرائلز میں ٹیمیں بنا کر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جارہاہے، خضرافضال چودھری نے کہا کہ نیشنل گیمز کیلئے پنجاب کے بہترین کھلاڑی منتخب کیے جارہے ہیں اور کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپس میں بہترین سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جبکہ ٹرائلز سے ہاکی کے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم اور ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم بھی انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :