دبئی میراتھن کے 25ویں ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

جمعرات 17 اپریل 2025 17:46

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء) دبئی میراتھن کے 25ویں ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق س*مشرق وسطی کی سب سے قدیم بین الاقوامی روڈ ریس دبئی میراتھن کا 25واں ایڈیشن یکم فروری 2026 میں منعقد ہو گا جس کے لئے دبئی میراتھن کی آرگنائزنگ کمیٹی نے رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی سلور جوبلی کا جشن مناتے ہوئے دبئی سپورٹس کونسل کے مسلسل تعاون کے تحت منعقد ہونے والی یہ ریس اپنے فلیٹ اور تیز رفتار کورس کے لیے مشہور ہے جس نے دنیا بھر سے ایلیٹ ایتھلیٹس اور دوڑ کے شوقین افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ ریس میں دنیا کے 140 سے زائد ممالک سے شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :